کراچی ائیرپورٹ پر ایک ہی دن میں پی آئی اے کے دو طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے

کراچی ائیرپورٹ پر ایک ہی دن میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کے دو طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) تاحال پرندوں کو بھگانے کے لیے جدید نظام نصب نہ کرسکی۔دنیا بھر میں بڑے ائیرپورٹس پر جہازوں کو محفوظ رکھنے کیلئے برڈ ریپلنٹ سسٹم ہوتا ہے۔ تاحال کراچی،اسلام آباد لاہور سمیت کسی بھی ائیرپورٹ پر برڈ ریپلنٹ سسٹم نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کو کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پروازوں میں مجموعی طور 300 سے زائد مسافروں سوار تھے، پرندہ ٹکرانے پر ایک پرواز کو پائلٹ واپس لے آیا جبکہ دوسری کے پائلٹ نے مہارت سے جہاز لینڈ کیا۔ ایک سال میں پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے 18 طیاروں کو نقصان پہنچا ذرائع کا کہنا ہے کہ برڈ ہٹ کے باعث کراچی ائیرپورٹ آنے والی دیگر ائیر ٹریفک کو روکا گیا۔ ترجمان پی آئی اے نے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کی تصدیق کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ پر جمعہ کو 2 جہازوں سے پرندے ٹکرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں