وزیر مواصلات نے سیہون ٹریفک حادثے پر 6 افسران کو معطل کردیا

سیہون ٹریفک حادثے پر وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افسران کو معطل کر دیا۔ وزارت مواصلات کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) ساؤتھ عبدالقدوس شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر دادو ذوالفقار شیخ کو معطل کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اخلاق حیدر شاہ اور انسپکٹر عابد حسین کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ سیہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرگئی، 12 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق یاد رہے کہ دو روز قبل ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے 12 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کیلئے کٹ لگائے گئے تھے، سیلابی صورتحال کے 2 ماہ بعد بھی کٹ اور گڑھے کو پُر نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں