نیویارک میں برفانی طوفان سے 5 فٹ برف کی تہہ جم گئی، 2 افراد ہلاک

امریکا: نیویارک میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5 فٹ تہہ جم گئی اور ایری کاؤنٹی میں راستوں سے برف ہٹانے کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں کو برفانی طوفان کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے نظام زندگی بھی شدید متاثر ہوئی۔ برفانی طوفان کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی اور درخت گرنے کے واقعات سمیت املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایری کاؤنٹی میں راستے صاف کرنے کے دوران دو افراد دل کی تکلیف اٹھنے سے ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز مشی گن سے نیویارک تک کی پانچ عظیم جھیلوں کی ریاستوں میں برف کی وجہ سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور عوام کو جھیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں