ملک میں مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد ہوگئی

ملک میں مہنگائی بے قابو،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد اضافہ ہوا۔جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 28.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 13 میں کمی جبکہ 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ حالیہ ہفتے نمک کی قیمت میں 7.61 فیصد ، چائے 5.90 فیصد مہنگی ہوئی ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 4.89 فیصد ،آلو 6 فیصد ،ٹماٹر 2.41 فیصد ، پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.61 فیصد اضافہ ہوا جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 3.66 فیصد بڑھی ، آگ جلانے والی لکڑی کی فی من قیمت میں 6.32 اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور 1.56، دال چنا 1.46فیصد،دال ماش 0.68 اور دال مونگ 0.62 فیصد فی کلو سستی ہوئیں ، گھی کی فی کلو قیمت میں 1.08 فیصد کمی آئی۔ اس کے علاوہ ایل پی جی جی کی قیمت میں 0.22 فیصد کمی واقع ہوئی،آٹے اور لہسن کہ قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں