تحریک انصاف کو کون سی شرائط پر ریلی کی اجازت دی گئی؟

اسلام آباد : اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا، کوئی بھی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن ریلی کے لئے کورال سے روات تک اجازت دے دی گئی، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے ریلی کے لئے باقاعدہ این او سی جاری کردیا ہے۔ Unmute پولیس کا کہنا تھا کہ ریلی کو پرامن بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے 35 شرائط رکھی ہیں، اجازت صرف کورال چوک سےروات تک روٹ کے لئے دی گئی ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا کہ ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا، کوئی بھی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سرکاری اورنجی املاک کو ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، ریاست، مذہب، نظریہ پاکستان کے مخالف نعروں اور تقریروں کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریلی میں ہتھیار، اسلحہ اور ڈنڈے وغیرہ لانے پر کارروائی ہوگی تاہم شرائط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس باقاعدہ ٹریفک پلان جاری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں