پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے طلبہ کی تعلیم بھی متاثر ہونے لگی

تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے طلبہ کی تعلیم بھی متاثر ہونے لگی۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر آج اور کل فیصل آباد میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لانگ مارچ کے روٹ پر اسکولوں کو بھی 11 بجے چھٹی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے احتجاج کے باعث تین دن تک راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں