پاکستان کے شوبز ستاروں کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس واقعہ کی جہاں سیاسی رہنما مذمت کررہے ہیں وہیں پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے اداکاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اداکار شان شاہد نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ’ہر پاکستانی کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ ہماری امید ہیں اور اللہ ہماری امیدوں کی حفاظت کرے گا انشاء اللہ’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں