نئی دلی میں بدترین فضائی آلودگی: صورتحال بہتر ہونے تک پرائمری اسکول بند

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کو بدترین فضائی آلودگی کا سامنا ہے جس کے باعث نئی دلی حکومت نے صورتحال بہتر ہونے تک پرائمری اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ آلودگی کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں جس کیلئے آج سے نئی دلی کے تمام پرائمری اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے ۔ نئی دہلی: صرف فضائی آلودگی نہ پھیلانے والی گاڑیوں کو پیٹرول ڈالنے کا حکم اس کے علاوہ اسکولوں میں تمام کلاسوں کی بیرونی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔قریبی ریاستوں میں فصلوں کی باقیات جلانے سے دلی کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں