پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 135 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 135 پوائنٹس اضافے سے 41944 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 278 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے 6.24 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 6753 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں