امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی شرح سود میں غیر معمولی اضافہ

امریکا کے بعد بینک آف انگلینڈ نے بھی شرح سود میں غیر معمولی اضافہ کر دیا۔ برطانیہ میں شرح سود 2.25 سے بڑھ کر 3 فیصد کر دی گئی ہے، مسلسل آٹھویں بار اضافے کے بعد برطانیہ میں شرح سود 14 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں امریکا میں مہنگائی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی امریکا میں شرح سود میں اضافے کے بعد عالمی سطح پر ڈالر مہنگا شرح سود میں اضافے کے بعد مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان مارگیج لینے والے صارفین کی ماہانہ قسط مزید بڑھ جائے گی۔ اقتصادی ماہرین نے برطانیہ میں آئندہ برس شرح سود بڑھ کر 4.75 فیصد تک پہنچنےکا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں