اسلام آباد پولیس کا بڑا سرچ آپریشن

سلام آباد کیپیٹل پولیس کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشترکہ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز جاری۔
تھانہ بہارہ کہو، سبزی منڈی اور نون کے مختلف علاقوں میں سرچنگ کے دوران 180 گھروں کی تلاشی لی،154 مشکوک افراد ، 50 گاڑیاں اور 102 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔
تلاشی کے دوران 11 مشکوک افراد کو جانچ پڑتال کے لیے تھانہ منتقل کیا گیا،86 بوتل الکوحل،ایک 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور 04 غیر قانونی موٹر سائیکلوں کو برآمد کیا گیا۔سرچ آپریشنز کا مقصد منشیات کا خاتمہ اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں