اسلام آباد پولیس کا بڑا بیان

نماز جمعہ کے بعد فیض آباد، کھنہ پل، روات، ترنول، بھارہ کہو بازار، سنگجانی پر احتجاج کے امکانات ہیں۔
کسی کو راستے روکنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں آمد و رفت کے راستے کھلے رکھے جائیں۔ قانون کے دائرے میں پرامن احتجاج شہریوں کا حق ہے۔ مگر کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام آباد میں راستوں کی تازہ ترین صورتحال سے ایف ایم 92.4 پر آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال اور راستوں کی بندش کے متعلق پکار 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں