گوجرانوالہ میں لانگ مارچ میں فائرنگ، عمران خان اور فیصل جاوید زخمی

گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں گوجرانوالہ: کارکنوں کی کم تعداد، عمران خان خطاب کیے بغیر ہی آگے روانہ جلسے کی اجازت کیلئے درخواست: یقین دہانی کرائیں امن وامان برقرار رکھیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حملہ آور عمران خان کے کنٹینر کے نیچے موجود تھا جس نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں