فیس بک سے اب ہر صارف کے لیے آمدنی کا حصول ممکن

اگر آپ فیس بک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اب تمام صارفین کے لیے یہ موقع دستیاب ہے۔ دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں تمام صارفین کے لیے پروفیشنل موڈ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی مدد سے وہ اس پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں فیس بک کے بانی کی دولت میں ایک سال میں 100 ارب ڈالرز کی کمی فیس بک گروپس میں اب ریلز ویڈیو پوسٹ کرنا ممکن فیس بک میں صارفین کی سہولت کیلئے کیا نیا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ پروفائل پروفیشنل موڈ کی آزمائش کمپنی کی جانب سے دسمبر 2021 میں امریکا میں شروع کی گئی تھی اور اب تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ پروفیشنل موڈ کسی حد تک فیس بک پیجز سے ملتا جلتا فیچر ہے جس سے صارفین اس سوشل نیٹ ورک پر اپنے مواد پر آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ پروفائل کو پروفیشنل موڈ پر تبدیل کرنے کے بعد صارفین کو اینالیٹکس ٹولز اور آمدنی کے حصول میں مددگار فیچرز جیسے فیس بک ریلز پلے بونس پروگرام تک رسائی مل جائے گی، جہاں وہ اپنی مختصر ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔ پروفیشنل موڈ سے صارفین ریلز، لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ کے فالوورز سے براہ راست رقم حاصل کرنے کے پروگرام اسٹارز تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں