حملے میں عمران خان زخمی

گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی جس سے چیئرمین پی ٹی آئی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں گوجرانوالہ: کارکنوں کی کم تعداد، عمران خان خطاب کیے بغیر ہی آگے روانہ اسلام آباد میں جلسہ: پی ٹی آئی سے 39 شرائط کے ساتھ بیان حلفی طلب جلسے کی اجازت کیلئے درخواست: یقین دہانی کرائیں امن وامان برقرار رکھیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ لانگ مارچ: اسلام آباد انتظامیہ الرٹ، سی ڈی اے سے ایمبولینسز مانگ لیں اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالےے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں