بھارت میں ہتھنی گڑھے میں گرکر ہلاک

بھارتی ریاست اڈیشا میں 12 سالہ ہتھنی گہرے گڑھے میں گرکر ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی رات کو پیش آیا جہاں 12 سالہ ہتھنی چلتے ہوئے گہرے گڑھے میں جاگری جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں کچرا کہاں پھینکنا ہے؟ ہاتھی نے انسانوں کو سکھا دیا کیلے نہ دینے پر ہاتھی نے مہاوت کو روند کر جان سے مار ڈالا ویڈیو: پانی کے بلبلے ہاتھی کے بچے کو بھی بھاگئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ 15 ہاتھیوں پر مشتمل ایک ریوڑ دیگاپاہنڈی کے علاقے سے جنگلات کی طرف جارہا تھا کہ اس دوران 12 سالہ ہتھنی ایک گڑھے میں گر گئی، مقامی لوگوں نے صبح کے وقت ہتھنی کی لاش گڑھے میں دیکھی اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو اطلاع دی۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی جانب سے ہتھنی کی لاش کو گڑھے سے باہر نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا اور بھاری مشینری کی مدد سے لاش کو باہر نکالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں