اسلام آباد پولیس نے لانگ مارچ کیلئے مسلح اہلکار تعینات کرنے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد پر مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب کر لی۔ آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا کہ لانگ مارچ میں مسلح جتھوں سے نمٹنے کیلئے کوئیک ریسپانس فورس (کیو آر ایف) تعینات کی جائے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے لکھا کہ لانگ مارچ پر انسداد دہشتگردی اسکواڈ تعینات کرنے کی بھی اجازت دی جائے، مارچ کے شرکا کی فورس پر فائرنگ کی صورت میں کیو آر ایف فوری حرکت میں لائی جائے گی۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع ذرائع کے مطابق مسلح اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست علی امین گنڈاپور اور کامران بنگش کے بیانات کی روشنی میں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ پر انسداد دہشتگردی اسکواڈ تعینات کرنے کی بھی اجازت دی جائے، جو مارچ سے کچھ فاصلے پر تعینات ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں