وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی سے کار سازی کی صنعت بھی متاثر

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی سے کار سازی کی صنعت بھی متاثر ہوگئی، جولائی تا اگست گاڑیوں کی پیداوار میں 19.7 فیصد کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ناقص حکمت عملی سے کار ساز کمپنیاں بھی پریشان ہوگئی ہیں، غیر یقینی اور بے ربط پالیسیز سے کار سازی متاثر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ Unmute ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا اگست گاڑیوں کی پیداوار میں 19.7 فیصد کمی ہوئی، بر وقت خام مال نہ ملنے کی وجہ کار سازی تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ ایل سیز نہ کھلنے کے باعث گاڑیوں کی مینو فیکچرنگ میں کمی ہوئی، کار ساز کمپنیوں کی تقریباً 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی ایل سیز نہیں کھولی جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق اسپیئر پارٹس اور کٹس کی امپورٹ نہ ہونے کے باعث پیداواری صلاحیت میں کمی واقع ہوگئی۔ جون، جولائی اور اگست کے دوران گاڑیاں اور اسپیئر پارٹس کی امپورٹ پر پابندی عائد تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جون، جولائی، اگست میں صارفین بکنگ کے مطابق مینو فیکچرنگ نہیں ہوئی، گاڑیوں کی پینڈنگ ایل سیز آئندہ ماہ سے کھولے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ستمبر سے دسمبر تک 75 لاکھ ڈالر کا ایل سیز کھولنے کا کوٹہ دیا، جنوری سے اپریل تک کار ساز کمپنیوں نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ایل سیز کھلوائی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں