وزیرِاعظم کی چینی صدر سے ملاقات : پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

بیجنگ : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ Unmute ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم کی آج چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہو گی۔ خیال رہے شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے، وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں