گوجرانوالا: جی ٹی روڈ پر 13 تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث جی ٹی روڈ پر 13 تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان ہوگیا۔ سی ای او ایجوکیشن معروف احمد کے مطابق گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ پر 13 تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ لانگ مارچ کا چوتھا روز: عمران خان کا قافلہ گوجرانوالا پہنچ گیا انہوں نے کہا کہ چن دا قلعہ سے راہوالی والی تک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ طلبہ وطالبات کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ چوتھے روز گوجرانوالا کے علاقے چن دا قلعہ پہنچ گیا اور کل دوبارہ مارچ کا آغاز چن دا قلعہ سے ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں