پی آئی اے خسارے سے نہ نکل سکی، رواں سال کے 9 ماہ میں67 ارب روپے کا خسارہ

قومی ائیرلائن پی آئی اے کو رواں سال 2022 کے 9 ماہ میں اربوں روپوں کے خسارے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی آئی اے کی مالی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قومی ائیرلائن کو رواں سال کے 9 ماہ میں 67 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے،خسارے میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال 2021 میں اسی عرصے میں 42 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں