یوٹیوبر نے یو ایف سی کے بہترین فائٹر کو شکست دیدی

یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال نے یو ایف سی کے بہترین فائٹر اینڈرسن سلوا کو شکست دیکر سب کو حیران کر دیا۔ جیک پال نے ایریزونا کے ڈیزرٹ ڈائمنڈ ارینا میں 14 ہزار افراد تماشائیوں کے سامنے اینڈرسن سلوا کو شکست دی۔ 8 راؤنڈ پر مشتمل فائٹ میں ریفریز نے متفقہ طور پر جیک پال کو فاتح قرار دیا۔ باکسنگ سے زیادہ یو ایف سی کیرئیر کی وجہ سے عروج پر پہچنے والے 47 سالہ اینڈرسن سلوا کو 25 سالہ جیک پال کے ہاتھوں شکست کو یوٹیوبر سے فری اسٹائل باکسنگ کی طرف آنے والے باکسر کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ جیک پال برازیل سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن سلوا کے فین تھے۔ فوٹو فائل جیک پال برازیل سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن سلوا کے فین تھے۔ فوٹو فائل یو ایف سی گریٹ کو شکست دینے سے قبل جیک پال برازیل سے تعلق رکھنے والے اینڈرسن سلوا کے فین تھے اور شکست کے بعد جیک پال کا کہنا تھا ایسا لگ رہا ہے کہ میں فلمی دنیا میں رہ رہا ہوں کیونکہ ایسے عظیم فائٹر کے ساتھ رنگ میں موجود ہونا جس کی بہادری کو دیکھ کر آپ بڑے ہوئے ہوں الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ خیال رہے کہ اینڈرسن سلوا 34 فائٹس جیت چکے ہیں جبکہ انہیں صرف میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں سے ایک جیک پال کے ہاتھوں شکست بھی شامل ہے جبکہ جیک پال اب تک 6 مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں