وزیراعظم پاکستان کا مجوزہ دورہ چین خوش آئند ہے: ترجمان چینی وزارت خارجہ

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مجوزہ دورہ چین کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی حالات چاہے کچھ بھی ہوں، پاک چین دوستی نسل درنسل چلی آرہی ہے، ہم سی پیک اور پاک چین دوستی کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کے بیان کو خوش آئند کہتے ہیں۔ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہیں: وزیراعظم ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی حمایت کی ہے، دونوں ملک قومی سانحات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نےکہا کہ ہم سی پیک کے اہم نتائج کی تعریف کرنا چاہتے ہیں، سی پیک پاک چین تعاون میں سنگ میل ہے، سی پیک نے پاکستان میں معاشی ترقی اور روزگار کو فروغ دیا ہے، سی پیک نے مثبت سماجی و سیاسی اثرات مرتب کیے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں سی پیک کی 11 ویں مشترکہ تعاون میٹنگ کامیاب رہی، سی پیک کے مستقبل کے حوالے سےکئی مفاہمتوں پر اتفاق رائے طے پایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں