اکتوبرکے آخری کاروباری روز ڈالر ایک روپے 58 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں اکتوبر کے آخری کاروباری روز ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 58 پیسے کم ہوا ہے۔ اکتوبر 2022 کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 220 روپے 89 پیسے ہے، اکتوبر میں لگ بھگ ساڑھے7 روپے بھاؤ گرنےکے بعد بھی ڈالر رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں مں 16 روپے 4 پیسے مہنگا ہے۔ جون 22 20کے آخری کاروباری دن انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 204 روپے 85 پیسے تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 227 روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 50 پیسے سستا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں