70 سال کی عمرمیں کیوں سڑکوں پر نکل ہوا ہوں؟ عمران خان

شاہدرہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 70 سال کی عمرمیں کیوں سڑکوں پر نکل ہوا ہوں؟ چاہتا ہوں نوجوانوں کی تربیت ہو تاکہ انہیں پتہ چلے آزادی کیا ہوتی ہے۔مجھے کسی چیز کی کمی نہیں،اللہ تعالٰی نے سب کچھ دیا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے دوسرا دن شاہدرہ چوک میں کارکنوں سے خطاب میں کہا شرم سے ڈوب مرنا چاہیے کہ بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اعظم سواتی پر اس کے اہلخانہ کے سامنے تشدد کیا گیا۔ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم انسان ہیں،بھیڑ بکریاں نہیں،کبھی بھی غلام کی پرواز اونچی نہیں ہوتی۔ انکا کہنا تھا کہ شہباز گِل پر تشدد کیا گیا،میڈیا کو دھکمیاں دی جا رہی ہیں۔جو ملک میں ظلم ہو رہا ہے وہ نظر نہیں آ رہا؟مجھ پر دہشت گردی کا کیس بنایا گیا،ہمارا حق ہے کہ ہمیں انصاف دیں،انسانی معاشرے میں انصاف ہوتا ہے،کون لوگ تھے ارشد شریف کی والدہ سے پوچھیں لیں۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے حلیف سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دے سکتا ہوں،سیاستدان اپنا راستہ نہیں بند کرتا۔مذاکرات الیکشن کی تاریخ پر کریں تو کرنے چاہئیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکمران لانگ مارچ سے خوفزدہ ہیں،قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔مجھے گرفتار کرنے کیلئے حکومت ہر کوشش کررہی ہے۔ایف آئی اے کی ٹیمیں تھانہ وارث خان راولپنڈی پہنچ چکی ہیں۔ ایف آئی اے کی ٹیمیں لال حویلی پر چھاپہ مارنے کے لیے پہنچیں۔۔راولپنڈی کے عوام عمران خان کے ساتھ باہر نکلیں گے،عمران خان کا لاہور میں اچھا استقبال ہوا ،راولپنڈی میں بھی تاریخی خیر مقدم ہو گا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چاہے میں گرفتار ہوں یا نہ ہوں عمران خان کا اچھا استقبال ہوگا۔ نسلی اور اصلی مشکل میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے،اداروں سے کوئی لڑائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شاہدرہ سے ساتھ نہیں جارہا،گجرات سے ساتھ ہوں گا۔ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں،7 سال سے اسی پر الیکشن لڑتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں