گلگت میں استور مارخور کے شکار کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی بولی

گلگت میں استور مارخور کے شکار کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔ ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق استور مارخور کےشکار کیلئےجی بی کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی جس کی قیمت 3کروڑ 71لاکھ 86ہزار روپے ہے۔ یہ بھی پڑھیں چترال میں امریکی شہری نے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے دیکر مارخور کا شکار کر لیا قومی جانور مارخور کی تعداد کم ہوگئی استور: امریکی شکاری نے 61 ہزار ڈالر میں مارخورکا شکار کرلیا ترجمان کے مطابق شکار سے حاصل آمدنی کا 85 فیصد حصہ شکارکے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کو دیا جاتا ہے جب کہ 15 فیصد حصہ قومی خزانےمیں جمع ہوتا ہے۔ گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ لائسنس کی نیلامی میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی آؤٹ فٹرز نےحصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں