کراچی: ہجوم کے ہاتھوں قتل 2 افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

کراچی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے جانیوالے افراد کی میتیں ان کےآبائی علاقوں میں بھجوادی گئیں۔ ذرائع کےمطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کی میتیں بذریعہ ایمبولینسز ان کے آبائی علاقوں میں بھجوادی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں ہجوم کے تشدد سے 2 ٹیلی کام کمپنی ملازمین کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا کراچی: عوام کے تشدد سے ہلاک دو افراد پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں، پولیس ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے جانیوالے اسحاق کی میت نوشہرو فیروز اور ایمن جاوید کی میت ٹھٹھہ بھجوائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کی مچھرکالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے بہیمانہ طریقے سے قتل ہونے والے دونوں ملازمین علاقے میں موبائل فونز سگنلز چیک کرنے آئے تھے، ایک بچے سے راستہ پوچھا تو لوگوں نے اغوا کار سمجھ کر ڈنڈوں، پتھروں، لاتوں اور گھونسوں سے اتنا مارا کہ دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ابتدائی طور پرپولیس کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کہنا ہے دونوں افراد بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں