سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور مسکانزئی کے قتل کا ملزم گرفتار

کوئٹہ: سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خاران کے رہائشی مبینہ قاتل کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ محمد نور خان مسکانزئی کو چند روز قبل نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد میں قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں خاران میں مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ، سابق چیف جسٹس بلوچستان نورمسکانزئی شہید وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں