سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی پاکستانی ٹیم سلیکشن پر چپ نہ رہ سکے

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھادیے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سابق بھارتی کپتان نے پاکستان کے بولر وسیم جونیئر کو بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں صبح اٹھنے کے بعد بھی حیران ہوں کہ زمبابوے نے پاکستان کیخلاف رنز کا دفاع کرلیا : ڈیرن سیمی T20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی کا مشن، پاکستان ایک بار پھر اگر مگر کا شکار سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کے پاس تو ہاردک پانڈیا جیسا وسیم جونیئر ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے، بھارت کے خلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن دو اسپنرز کھلائے، یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں کیونکہ وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے اور اس میں ٹیلنٹ ہے۔ سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2 اسپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر بیٹنگ سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف اسکواڈ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں، آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو تین چار اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں