جو ہم کہیں، جو یہ کہیں، دونوں نہیں مانی جائیں گی، درمیانہ راستہ نکالنا ہوگا: رانا ثنا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو ہم کہیں گے اور جو یہ کہیں گے دونوں چیزیں نہیں مانی جائیں گی، درمیانہ راستہ نکالنا ہوگا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاست دانوں والا رکھے تو اس سے بات ہو سکتی ہے، الیکشن کی تاریخ پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ہر وقت مخالفین کو چور کہتا ہے، لوز ٹاک کرتا ہے، ہم نے اپنے کارکنوں سے کہہ دیا ہے کہ عمران خان جہاں کہیں بھی نظر آئے گھڑی چور کے نعرے لگائیں۔ لاہور میں عمران خان کے سامنےگھڑی چور کے نعرے لگ گئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کہتا ہے کہ مخالفین کے ساتھ بیٹھنے سے مر جانا بہتر ہے، یہ چور چور کہنا بند کر دے تو ہم بھی اسے گھڑی چور کہنا بند کر دیں گے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کا احترام نہیں کریں گے تو جمہوریت نہیں چل سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں